مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یہ بات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عربی زبان میں ایک پوسٹ میں کیا جس میں انہوں نے عالمی برادری سے قابض صہیونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ جنین پناہ گزین کیمپ میں غاصب صہیونی حکومت کی طرف سے وحشیانہ حملے اور قتل عام کے لیے عالمی برادری اور اسلامی ممالک سے مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنین کے مورچے میں مقاومت جاری رہے گی اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
در ایں اثنا ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بھی جمعرات کو مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر اسرائیلی نسل پرست حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی۔
آپ کا تبصرہ